پاکستان

لاہور: شہباز شريف کي علما سے ملک کو بچا نے کي اپیل

لاہور(ڈیسک رپورٹر)  وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شريف نے کہا ہے کہ وہ تمام علما سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ ملک کو بچا لیں۔ لاہور ميں صوبائی سيرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعلیٰ شہباز شريف کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کے نتيجے ميں قتل و غارت کا بازار گرم ہوا ۔۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے نبی کریم کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہو گا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ غیروں سے بھیک مانگنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے میثاق مدینہ پر عمل کرنا ہو گا ۔۔ کانفرنس ميں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی اور نبی کریم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی

یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میرے نہیں عمران خان کے خلاف سازش ہے،سید خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker