پاکستانتازہ ترین

نئےصوبوں کاقیام،پنجاب اسمبلی میدان جنگ بن گئی،اینجنڈےکی کاپیاں پھاڑدی گئیں

لاہور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں کے معاملے پر آج پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر پر پھینک دیں اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ پنجاب اسمبلی میں آج بھی نئے صوبوں کے قیام اور اس سے متعلق بننے والے کمیشن پر شدید احتجاج کیا گیا۔ نئے صوبوں کے قیام پر بحث کا آغاز ہوا تو اپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر پر اچھال دیں۔ اراکین نے ڈیسک بجا کر پی پی اراکین کو بولنے سے روکا۔ اپوزیشن ارکان کے نعروں سے اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔ اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر اپوزیشن اور لیگی اراکین آپس میں لڑ پڑے۔ اسی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے دوران ن لیگ کی جانب سے رانا ثنااللہ نئے صوبوں سے متعلق بننے والے کمیشن کے خلاف قراد داد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ اپوزیشن نے کمیشن کے خلاف قرارداد کی منظوری کو بدمعاشی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عالمی یوم معزور کے موقع پر نشیمن کالج برائے سپیشل چلڈرن واہ کینٹ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker