پاکستان

لاہور: عالمی میلاد کانفرنس، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے موقع پر مینار پاکستان لاہور میں تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، آتش بازی کابھی شاندار مظاہر ہ بھی کیا گیا۔ لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر تحر یک منہاج القران کے زیر اہتمام 28 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفر س کا انعقاد کیا گیا جس میں علما ئےکرام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ کانفرس رات گئے تک جاری رہی۔ اس مو قع پر دیگر علمائے کرام کے ساتھ ساتھ علامہ ڈاکڑ طاہر القادری نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور ہر مسلمان کو پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر نا چاہئے۔ اس موقع حاضرین کا جو ش و جزبہ دیدنی تھا۔ مینار پاکستان کے مقام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگ مگا اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں  ہم چورراستے سے نہیں آئے عوام نے ہمیں منتخب کیا ،موجودہ دورمیڈیاکاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker