پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی عیدملن پارٹی، پاکستان بھر سے کالمسٹ کی بھرپورشمولیت

لاہور﴿ بیوروچیف ﴾کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی عید ملن پارٹی وطن ریسٹورنٹ لاہور میں منعقد کی گئی۔ عید ملن پارٹی کا اہتمام سی سی پی کے صدر ایم اے تبسم نے کیا۔ جس میں پاکستان بھر سے کالمسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سی سی پی کے چیئرمین شاہد رضا علوی جوعلالت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے انہوں نے ٹیلی فونک خطاب میں سی سی پی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب اسلام آباد میں ایوارڈ دینے کی تقریب کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی پر ایم اے تبسم ، عقیل خان ، وسیم نذر اور امتیاز شاکرکے ساتھ ساتھ دیگر ممبرز کا بہت اہم کردار ہے۔ تقریب کے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سی سی پی کے صدرایم اے تبسم نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے تقریب میں شرکت کرکے اس کو چار چاند لگادیے۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب سی سی پی کا وفد پی ایم سے ملاقات کرے گا۔سی سی پی کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے پارٹی میں شریک شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی سی پی بہت جلد پاکستان کی نمبر ون کونسل ہوگی۔ انہوں نے کہا ہمار منشور ملک کی خدمت کرنا ہے اور معاشرے کی برائیوں کو حکام بالا کے سامنے لانا ہے۔ سی سی پی کے تمام کالمسٹ کے لیے دروازے کھلے ہیں خواہ وہ کسی بھی اخبار میں لکھتا ہو ۔ امتیاز شاکر ، وسیم نذر، ذیشان انصاری، ساحر قریشی اور لیگل ایڈوائزر رضا ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ عید ملن پارٹی کے آخر میں حکیم کرامت علی نے سی سی پی اور پاکستان کی کامیابیوں کے لیے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker