تازہ ترینعلاقائی

لاہور ميں بارش زحمت بن گئی،بارش سےچھت گرگئی،میاں بیوی جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہور کے علاقہ گوالمنڈی سے ملحقہ روڈ چيمبر لينڈ روڈ پر واقع ايک بوسيدہ مکان کی چھت بارش کے باعث گر جانے سے مياں بيوی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ريسکو ٹيميں موقع پر پہنچ گئيں اور دونوں مياں بيوی کو شديد زخمی حالت ميں مکان کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گيا جہاں کچھ دير بعد ہی دونوں نے دم توڑ ديا۔ ريسکيو اہل کاروں کے مطابق تاحال مکان سے کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہيں، ڈی سی او لاہور مينگل نے جائے حادثہ کا دورہ کيا اور امدادی کاروائيوں کا جائزہ بھی ليا۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹرادھاکشن:مسیحی میاں بیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker