تازہ ترینعلاقائی

لاہور:جمعہ کویوم عاشق رسول ﷺ کےطورپرمنانےکافیصلہ قابل تحسین ہے، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی

لاہور(پ ر)قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاہے کابینہ کی طرف سے گستاخانہ ویڈیو پر جمعہ کو یوم عاشق رسول ﷺ کے طور پر منانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،ہمیں اس حکومتی اقدام پر فخرہے ،پاکستان عالم اسلام کا مرکز ہے تمام مسلم ممالک کو یکجا کرکے عالمی سطح پر آواز بلند کرے،برطانوی شہزادے کی توہین پر میگزین بند کیا جاسکتاہے تو نبی علیہ السلام کی توہین کو آزادی رائے کیوں گردانا جاتاہے ،مسلمان ایسے دوہرے معیار کو کبھی قبول نہیں کریں گے،جمعہ کو اہلسنت والجماعت حکومتی اقدام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں گستاخانہ ویڈیو کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کابینہ کی طرف سے جمعہ کو تعطیل عام اور یوم عاشق رسول ﷺ کے طور پرمنانے کو قابل فخر گردانتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مسلمان تمام انبیاء علیہ السلام کی عزت و تکریم کو اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں،اور انبیاء علیہ السلام کی نامؤس کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھتے ہیں،ایسا کرنے والے عالمی دہشت گرد ہیں اور امن عالم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،اہلسنت والجماعت جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈےسیریز، نیوزی لینڈ نے جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker