پاکستانتازہ ترین

امریکی سرپرستی میں اس شرمناک حرکت پرپوری دنیا کےمسلمان سراپا احتجاج ہیں:ایم اے تبسم

لاہور( پریس ریلیز) گستاخانہ فلم بنانے والے کو سر عام پھانسی دی جائے‘گستاخانہ فلم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے ‘ ان خیالات کا اظہارکالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی ،چےئرمین غازی شاہدرضا علوی ,صدرایم اے تبسم،سینئرنائب صدرعقیل خان،نائب صدرامتیازعلی شاکر،جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم پر بزدل مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ فلم بنانے والے کو سرعام پھانسی دی جائے اور امریکہ نے بہت بڑی دہشت گردی کی ہے ۔ غازی شاہدرضا علوی نے کہا کہ غلامان محمد ﷺ عظمت مصطفی کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کا تیل بند کرے اور ان کے سفارت خانوں کوبھی بندکرے، انہوں نے کہا کہ اس ملعون فلم ساز کی بری حرکت سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا کہ حکومت ان تمام گستاخیوں کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی پادری کی جانب سے نبی پاک کی شان میں گستاخانہ فلم ریلیز کرنا ناقابل برداشت ہے اور امریکی حکومت کی سرپرستی میں اس شرمناک حرکت پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں،سینئرنائب صدرعقیل خان نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری جونز مسلمانوں کا مجرم ہے لہٰذا اس کو ہمارے حوالے کیا جائے اس نے گستاخانہ فلم تیار کر کے جہاں مسلمانوں کو تکلیف دی ہے وہاں اس نے عالمی امن کے لئے بھی خطرہ پیدا کر دیا ہے ۔نائب صدرامتیازعلی شاکرنے کہا کہ مسلسل ایسی ناپاک حرکتوں اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی نے گستاخانہ رسول کے حوصلوں کو بڑھا دیا ہے مگر آج پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اب ایسی کوئی ناپاک حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔فیصل اظفرعلوی نے عالم اسلام سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کرامریکہ اور اس کے حواریوں کو اس ناپاک حرکت کا منہ توڑ جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں  وفاق کی زنجیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker