پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت گستاخانہ فلم کے مسلے پرعوامی توقعات پرپورا نہیں اتری،شہبازشریف

لاہور(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گستاخانہ فلم کے مسلے پر عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری،عوام شان رسولﷺ کے لیے اپنے احتجاج کو پر تشدد نہ بنائیں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ امت مسلمہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کر کے اقوام عالم کو باور کرادیا ہے کہ ہم اپنے پیارے نبیﷺسے کتنی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب اس احتجاج میں شامل ہیں اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹر کو قرار واقعی سزا دی جاتی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شان رسولﷺ کیلئے ہونے والے احتجاج کو پرتشدد نہ بنائیں۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے گجرات سے سابق ممبر قومی اسمبلی نواب زادہ مظہر علی خان، سابق ایم پی اے نواب زادہ مظفر علی خان،سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات طاہر المک اور نواب زادہ مہدی کے بیٹے حیدر مہدی نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی منافقت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker