تازہ ترینعلاقائی

کرکٹر کامران اکمل کےگھرچوری کرنے والی خواتین کا گروہ گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہور میں کرکٹر کامران اکمل کے گھر چوری کی واردات کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔کامران اکمل کے والد محمد اکرم کے مطابق تینوں خواتین ایک اورواردات کے لیئے کسی دوسرے گھر میں گھس رہی تھیں کہ ان کے ڈرائیور اور ملازمین نے چوروں کو پہچان لیا۔ خواتین کو سی آئی اے صدرکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جولائی میں کامران اکمل کے گھر سے 75 لاکھ روپے کا سونا چوری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button