پاکستانتازہ ترین

لاہور:دہشتگردی کےپیش نظرپولیس کاشہرکےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں پولیس نے دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کے گرد و نواح میں فلیگ مارچ کیا جبکہ ریلوے اسٹیشن سمیت رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لاہور میں ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سمیت شہر کے مختلف علاقوں فیکٹری ایریا، چونگی امرسدھو، شیراکوٹ، بند روڈ، بادامی باغ، بلال گنج، داتا دربار، شاہدرہ، لنڈا بازار، پارکس، ہوٹلز، ریسٹ ہاؤسز میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کے گرد نواح میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ فلیگ مارچ ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ اسی دوران پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے یونیورسٹی کےقریب واقع آبادی شاہ دی کھوئی میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا سرچ آپریشن کے دوران نامکمل کوائف پر مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے کی گئ ہے اور شناخت پیش کرنے والے مشکوک شخص کو رہا کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران تمام پلیٹ فارمز، مسافروں اور عملے سے خالی کروا لیا گیا اور ریلوے اسٹیشن کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور پارکنگ ایریا کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا، تاہم سرچ آپریشن مکمل ہونے پر ریلوے اسٹیشن کو مسافروں اور پلیٹ فارمز کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  رانا مشہود کے اعزاز میں میوزیکل عشائیہ وزراءکی من مانی اورن لیگ برطانیہ کے اختلافات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker