پاکستانتازہ ترین

اگلی حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی،میاں نواز شریف

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، حکمران اندھیرنگری چوپٹ راج چھوڑ کر جارہے ہیں ، نعرے بازی سے کچھ نہیں ہوگا، تبدیلی عمل سے آئے گی۔ لاہور میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے عدالتیں، اسمبلیاں اور آئین و قانون توڑنے والوں کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی بھدی مثالیں بھی دیکھی ہیں،کچھ لوگ بچوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن یقین ہے کہ بچے کسی کے ورغلا نے میں نہیں آئیں گے۔ نوازشریف نے کہا ملکی تاریخ میں خود کش دھماکے پہلے کبھی نہیں ہوئے، ہمارے پہلے دور میں بلوچستان اور سندھ پرامن تھے ، وہ لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم کا پر امن نظارہ کراچی میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو بھوک ننگ کے سوا کچھ نہیں دیا، حالات سے مایوس نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام سے مل کر ملکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے، ان کی ملازمہ کی بیٹی کو بھی لیپ ٹاپ مل رہاہے جو میرٹ اورانصاف کی زندہ مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے بلاجواز ہوائی فائرنگ کرنے پر چار پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker