تازہ ترینعلاقائی

شیخوپورہ اور لاہور سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور(نامہ نگار) شیخوپورہ پولیس نے مجلس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہورمیں پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ سے دو مشکوک افراد حراست میں لے کر ان کے قبضے سے سمیں اور تحریری مواد برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔ دونوں افراد کو ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں لگائے گئے ناکے پر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی عمریں 16 اور 18 سال ہیں جنہیں تحقیقات کیلئے حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سیاسی جماعتوں نے سیاست کو کھیل بنالیا ہے، محمود خان اچکزئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker