پاکستانتازہ ترین

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اورایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کامل کرکام کرنےپراتفاق

لاہور(محمد بلال احمدبٹ) چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت ایس چیمہ نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین EPZA کو سندر انڈسٹریل اسٹیٹ و دیگر صنعتی پراجیکٹس پر خصوصی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں پنجاب کے مختلف چھوٹے و درمیانے صنعتی شہروں خانیوال، ملتان، وہاڑی، بھلوال اور رحیم یار خان کے متعلق بتایا گیا کہ ان علاقوں میں سمال انڈسٹریز اور ایکسپورٹ کے فروغ پر توجہ دینے سے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین محمد سعادت ایس چیمہ نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے تمام پراجیکٹس کے ساتھ جوائنٹ ونچر کے طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا اور ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لانے کی تجویز پیش کی گئی جو کہ تمام امور اور سفارشات کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر عملی اقدامات اٹھائے گی۔ اِس موقع پر چیئرمین EPZA نے بتایا کہ پاکستان کے تمام چیمبرز میں EPZA کے رابطہ دفاتر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جس سے خاطر خواہ نتائج بہت جلد آنا شروع ہوجائیں گے اور سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹیں بھی سمٹ جائیں گی۔ کراچی ایکسپورٹ زون اِس وقت پاکستان میں ایکسپورٹ کے حوالے سے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جہاں تمام آپریشن ون ونڈو کی صورت میں عمل پیرا ہوتے ہیں۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے جوائنٹ ونچر سے ملکی ترقی اور درآمدا ت میں اضافہ ہوگا۔ بعد ازاں چیئرمین EPZA محمد سعادت ایس چیمہ نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر CFO پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ بریگیڈئیر (ر) سعید احمد، پراجیکٹ کے دیگر افسران جبکہ ڈائریکٹر انوسٹمنٹ پروموشن EPZA نصرت اقبال جمشید، انجم عباس، عمران ماجد اورمعین حمید نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker