تازہ ترینعلاقائی

لاہور:صدرڈویژن پولیس کے ہاتھوں شادو گینگ کاسرغنہ گرفتار

lahoreلاہور(نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس نے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود سے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی شادوگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل ہنڈا125اورپسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیا۔ملزم نے 10وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے اور ایس ایس پی آپریشنز سہیل احمد سکھیرا نے سر قہ بالجبر کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے تمام ڈویژنز کے ایس پیز کوخصوصی ہدایات دیں ۔جس پر ایس پی صدرعدیل احمد چانڈیو نے ڈی ایس پی چوہنگ ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر ساجد و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث گل شہزاد عرف شادو گینگ کے سرغنہ گل شہزاد ولد منظور حسین کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیے جبکہ ملزم نے10وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔پولیس ریڈنگ پارٹی کے دیگر ممبران میں انچارج چوکی Lبلاک سب انسپکٹر کرامت علی گورائیہ ، کنسٹیبلان مقبول حسین ، محمد اعظم ،اعجاز رسول اور جاوید خان شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزمحمد طاہر رائے پولیس ریڈنگ پارٹی کو شاباش دی اورلاہور پولیس کو اسی طرح دل لگا کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس کااپنے بیٹے کے کیس میں بینچ سے علیحدگی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker