پاکستان

لاہور: شہریوں کے خون کے عوض ملنے والی امداد پر لعنت بھیجتاہوں: شہباز شریف

لاہور(ڈیسک رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بد دیانتی کا تمغہ سجا کر اقتدار کے زینے چڑھ رہے ہیں پاکستانیوں کے خون کے عوض ملنے والی غیر ملکی امداد پر لعنت بھیجتا ہوں۔ لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے 61 گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے لیے عام آدمی کو آشیانہ فراہم کر رہے ہیں۔ 64 برسوں سے تو عوام کا خون ہی نچوڑا جا رہا ہے لیکن ہم ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غیر ملکی امداد پر دس مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں جو پاکستانیوں کے خون کے عوض ملے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج جن لوگوں کو گھر ملے ہیں ہو سکتا ان خوش نصیبوں کے بدلے ہمیں بھی جنت میں گھر مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اگلے 24گھنٹوں میں متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker