تازہ ترینعلاقائی

لاہور:مجاہد سکواڈ کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

lahoreلاہور(نامہ نگار)مجاہد سکواڈ نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران صوبائی دارالحکومت سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث47 ملزمان کو گرفتارکر لیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ، شراب اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، علاوہ ازیں کارسرکار میں مزاحمت سمیت تمام ملزمان کے خلاف40 مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے مجاہد سکواڈ کو ڈاکوؤں ، چوروں، رسہ گیروں ، ناجائز اسلحہ ، منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف وسیع تر بنیادوں پر کاروائی کر نے کی ہدایت کی ہے علاوہ ازیں تمام ڈی ایس پیز و سیکٹر انچارجوں کو سختی سے حکم دیا ہے کہ وہ پولیس ایمرجنسی 15 کی ہر کال کو غیر معمولی سمجھتے ہوئے ان پر فوری ایکشن لیں اور ڈاکوؤں ، چوروں ، سٹریٹ کرائم میں ملو ث ملزمان و خاص طور پر منشیات فروشوں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں جس پر مجاہد سکواڈ کے اہلکاروں نے منشیات فروشوں و چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی26 بوتلیں و چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے اسی طرح مجاہد سکواڈ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران19 پسٹل اور 3 رائفلیں و پمپ ایکشن اور درجنوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا مجموعی طور پر 47 ملزمان کے خلاف 40 مقدمات درج کروائے ایس پی مجاہد نے کہا کہ مجاہد فورس کی بہتری و شہریوں کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میرے دروازے ہر اس شہری کے لیے کھلے ہیں جس کو مجاہد سکواڈ یا پولیس ایمرجنسی 15 کے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اگر اپنے ارد گرد جرائم پیشہ افراد کو پائیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو15 پر دیں تاکہ صوبائی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کیا جا سکے ایس پی مجاہد نے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی، سستی و لاپروائی، غفلت اور کرپشن وغیرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:مسلم لیگ ن کی حکومت ابتدامیں ہی ناکام ہو گئی ہے ،شفقت ربیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker