تازہ ترینعلاقائی

پنجاب حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، ثمینہ خالد گھرکی

samina khalidلاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،سستے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب ناکام نظرآتی ہے ،کیونکہ عوام کورمضان بازاروں میں بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ بلوچستان حکومت امن وامان کیلئے ہرممکن اقدام کرے اور بلدیاتی انتخاب حکومت پاکستان اورصوبائی اسمبلیاں جلد کروائیں تاکہ عوام کے حقوق ان کواپنے دروازے پر میسر ہوں۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت واضح پالیسی جلد عوام کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:معروف روحانی وسماجی شخصیت سید ظہوراحمد شاہ گیلانی قضائے الہی سے وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker