تازہ ترینعلاقائی

لاہور:اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام سانحہ راولپنڈی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

rawalpindiلاہور (نامہ نگار) اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام لاہور بتی چوک میں سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ذیلی تنظیمات کے ناظم رانا محمد خلیق خاں پسروری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں سانحہ میں ملوث شرپسند کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد خلیق خاں پسروری، اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ، مفتی کفایت اللہ شاکر، عبدالقدیر فاروقی، عطاء الرحمن حقانی، عبدالرحیم قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں قیمتی جانوں کا نقصان اور کپڑے کی مارکیٹ کا جل جانا انتہائی افسوس ناک فعل ہے۔ راولپنڈی کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ سکیورٹی کی مجرمانہ غفلت کی بھی تحقیق کی جائے۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کی صفوں میں چھپے ہوئے وطن دشمن عناصر کو فوری بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نکالے والے جلوس چار دیواری تک محدود کیے جائیں۔ ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے مذہبی طبقے اپنی ضد اور انا کی قربانی دیں۔ دنیا کا کوئی مذہب عبادت کو سڑکوں کے ساتھ مشروط نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں بیٹھے بعض فرقہ پرست پنجاب حکومت کے ہاتھ کمزور کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ڈیوٹی کی بجائے اپنے اپنے مسلک کی اشاعت اور ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں۔ حکمران اگر واقعی امت کے ساتھ مخلص ہیں تو بیوروکریسی میں چھپے فرقہ پرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے متحدہ مجلس عمل کو بحال کیا جائے گا تا کہ تمام مسالک کے درمیان پہلے طرح بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکے۔ ملی یکجہتی کونسل مذہبی کشیدگی ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اسکی کامیابی کی منزل صرف سیاست ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button