پاکستان

لاہور: زمین بوس عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام مکمل

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک)  لاہور میں ملتان روڈ کھاڑک سٹاپ پر زمین بوس ہونے والی دوا ساز فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے اب مزید کسی فرد کے رہنے کا امکان نہیں ہے۔لاہور میں دواساز فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے سے تمام لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ہسپتال میں موجود دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف ایک خاندان کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک ان کے رشتہ دار نہیں ملے ہیں جب کہ باقی تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے اپنی بھر پور کوشش کی ہے کہ ملبے سے ہر شخص کو باہر نکال لیا جائے۔ فیکٹری کا ملبہ اٹھانے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ شہری دفاع اور ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ امدادی ٹیموں نے چوبیس لاشیں اور سولہ زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف کی حج پیکج میں تاریخی اضافے کی مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker