پاکستانتازہ ترین

صوبے کے ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

لاہور(مانٹیرنگ سیل) تمام اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں ،پانی صاف کرنے والی دوائی سے آگاہی کیلئے سیمینارز کرائے جائیں واسا کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا یاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بے حد ضروری ہے جو حکومت کی ذمہ داری ہے ، پنجاب حکومت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔آئندہ 5سال میں صوبے کے ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔صاف پانی پراجیکٹ کے تحت تمام اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرشی انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قرشی انڈسٹریزاورپارنٹرز نے 77کروڑ روپے مالیت کی پانی صاف کرنے والی دوائی آب نقرہ (Aab-e-Nuqra) کی ایک کروڑ بوتلیں عوام کے لئے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کمیٹی پانی صاف کرنے والی دوائی کے استعمال اور عوام الناس میں تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آلودہ پانی کے زیادہ مسائل ہیں وہاں ترجیحی بنیادوں پر اس دوائی کا استعمال کیا جائے اور اس کی مانیٹرنگ کر کے نتائج کے بارے میں مجھے بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا عوام کو پانی صاف کرنے والی دوائی کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر سیمینارز کا اہتمام کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے میونسپل سروسز کی فراہمی کے شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت ہوئی۔شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میونسپل سروسز کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کی لاہور آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے اورواسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا یاجائے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گزشتہ روز ایمریٹس بشپ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا پاکستان ہم سب کا ہے ، ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے ۔ مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب، خیبر پختونخواہ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker