پاکستانتازہ ترین

لاہور میں اسپتالوں اور اسکولوں‌ پر حملے کا خدشہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) سیکیورٹی اداروں نے اسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا اور سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش کردی۔  تفصیلات کے مطابق نیکٹا(نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی) نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بناسکتے ہیں۔ لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ اسکولوں کو معمول کی جو سیکیورٹی دی گئی تھی اس میں اضافہ کردیا جائے، جو اسپتالوں کے داخلے راستے ہیں وہاں بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی سیکیورٹی اداروں نے لاہور پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے دو کم سن خود کش بمبار لاہور پہنچ گئے ہیں اور ان کی جانب سے سرکاری عمارات اور اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button