علاقائی

لاہور:فردجرم عائدہونے پروزیراعظم کواپنے عہدے سے اخلاقی طورپر استعفیٰ دے دیناچاہئے:ایم اے تبسم

لاہور﴿ پریس ریلز﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرفردجرم عائدہونے پر ان کواپنے عہدے سے اخلاقی طورپر استعفیٰ دے دیناچاہئے وہ کرپشن کے ذمہ داروں کادفاع کرنے کی بجائے ملک وقوم کاوزیراعظم بنتے ہوئے سوئس حکام کوخط لکھ دیں۔ایم اے تبسم نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے وزیراعظم پرفردجرم عائدکئے جانے پراب کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ اس اہم عہدے پر مزیدکام کریں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک پرجتنے قرضے ہیں اس سے کہیں زیادہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملکوں کے بنکوں میں جمع کرارکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ بحثیت وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کوچاہئے تھاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی اقدام کرتے اوربیرون ممالک میں پڑی ہوئی رقم واپس لانے کیلئے خط لکھتے مگرانہوں نے ایساکرنے کی بجائے اس میں ملوث افرادکادفاع کرناشروع کردیاہے جوکہ افسوس ناک بات ہے۔ایم اے تبسم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدارآکر کرپٹ حکمرانوں سے پاکستانی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ نکلوائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کی امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:یونین کونسل کانویں میں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کل ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker