پاکستان

پنجاب میں فالتو نصابی کتب این جی اوز کے ذریعے تقسیم کرنیکا فیصلہ

لاہور(ڈیسک رپورٹر) پنجاب حکومت نے اسکولوں میں مفت تقسیم کے بعد بچ جانے والی کتابیں این جی اوز اور دینی مدارس کے ذریعے مستحق طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈی سی اوز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیاہے کہ تحصیل سطح پر بنائے گئے گوداموں میں اس وقت 30 لاکھ کتابیں موجود ہیں جنہیں این جی اوزکے ذریعے چلنے والے تعلیمی اداروں میں تقسیم کردیا جائے۔خط میں ہدایت کی گئی کہ جوکتابیں تقسیم کرنے سے پھر بھی بچ جائیں تو انہیں ردی قراردیکر نیلام کردیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک احتساب کے آغاز کے لئے تحریک انصاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker