علاقائی

لاہور:عوام قومی تاریخ کی سب سے زیادہ بدعنوان اورناکام حکومت کے جنازے کوکندھادینے کیلئے بیقرارہیں۔ایم اے تبسم

لاہورر﴿پریس ریلز﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ عوام قومی تاریخ کی سب سے زیادہ بدعنوان اورناکام حکومت کے جنازے کوکندھادینے کیلئے بیقرارہیں۔حکومت نے عوام پرظلم کی انتہا کردی ،بینظیربھٹو کے قاتل دندناتے پھررہے ہیں جبکہ عوام سے انتقام لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری لیگ والے گڈگورننس کے معانی تک نہیںجانتے ،صدراوروزیراعظم نے8500ارب روپے کی کرپشن چھپانے کیلئے قومی اداروں کوتختہ مشق بنا لیا ہے۔8500ارب سے پاکستان کوقرضوں سے نجات مل جاتی اورقومی معیشت انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہوتی ۔ حکمرانوں نے عوام کوزندہ درگورکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔سات کروڑ سے زائدلوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ایم اے تبسم نے کہا کہ اگرحکمران کرپشن کرناچھوڑدیں تومہنگائی اپنے آپ کم ہوجائے گی اورعوام کامعیارزندگی بھی بلندہوجائے گا۔زرداری لیگ نے عوام کوحقوق سے محروم اورضروریات کیلئے دربدر کردیا ،غاصب حکمرانوں نے عوام سے ان کاسب کچھ چھین لیا ۔ وفاق نے خودکچھ کیا اورنہ پنجاب حکومت کوتوانائی بحران پرقابوپانے کیلئے اپنا تعاون فراہم کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کا چیک کچہ پکہ، سرچ پارک چشمہ، چیک پوسٹ کنڈل، درہ تنگ، تھانہ عیسیٰ خیل کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker