پاکستان

سینئرز کیخلاف کارروائی پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، آپریشن رکوا دیے

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن کے حوالے سے سینئرز ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی اور شہر کے تمام ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیے ہیں ۔لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کے اقدامات کے خلاف پی آئی سی کا ان ڈور بھی بند کر دیا جب کہ پی آئی سی میں آج دل کے دس آپریشن ہونا تھے جو زبر دستی روک دیے گئےہیں۔ پی آئی سی میں صرف ایمر جنسی میں مریضوں کو علاج کیا جا رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایک سو انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی اور 50 ایکو کارڈیو گرافی بھی ملتوی کرنا پڑی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور واضح ہدایات کے باوجود ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت معطل سیئنر ڈاکٹروں کو بحال کرے جب کہ ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں  مری: نوازشریف کی اہل خانہ کے ہمراہ چھانگلہ گلی آمد، کارکنان کا استقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker