پاکستان

لاہور: سابق وفاقی وزیرنوریزشکورتحریک انصاف میں شامل

لاہور (ڈیسک رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف دور کے ایک اور وزیرنوریز شکور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ بیسویں ترمیم پی پی اور نون لیگ کے درمیان مُک مکا ہے۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو خون خرابہ ہوجائے گا۔ سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،نیا اضافہ نوریز شکور کی صورت میں ہوا جو مشرف دور میں وزیر پٹرولیم تھے۔ لاہور میں اس حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا۔
اس سے پہلے شوکت خانم اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ ن لیگ سونامی سے ڈر کر اُن کے کینسر اسپتال کی مخالفت کر رہی ہے۔ نواز شریف حنیف عباسی کی بجائے خود بیان دیں، ان کو بھی عدالت لے جاؤں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے پہلے نگران حکومت بنانے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  تھرکول سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر مفتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker