علاقائی

عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف متحد ہوجائیں آئندہ الیکشن کرپٹ اورکمیشن مافیا کایوم حساب ہوگا۔ایم اے تبسم

لاہور﴿ایم اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ مک مکا کے تحت قائم ہونے والی نگران حکومت کوکوئی قبول نہیں کرے گا تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ بناکر آئندہ الیکشن کوصاف شفاف بنایا جائے ،انہوں نے کہاکہ عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف متحد ہوجائیں آئندہ الیکشن کرپٹ اورکمیشن مافیا کایوم حساب ہے اربوں کرپشن کے ذریعے ذاتی تجوریاں میں لے جانے والے حکمران تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ نگران حکومت کی تشکیل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلاکر باہمی مشا ورت سے فیصلے کیے جائیں دوجماعتی مک مکانہیں چلے گا۔ایم اے تبسم گزشتہ روزآل پاکستان شاعر ایسوسی ایشن ﴿آپ سا﴾ کے سرپرست اعلیٰ معروف شاعر خادم وسائی پوری کی قیادت میں آنے والے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلدعوامی ریلا حکمرانوں کی کرپشن کوبہالے جائیگا۔جس کے لئے ایک لاوا پک رہا ہے،جوانشائ اللہ آئندہ الیکشن میں پھٹ جائیگا،سٹیٹس کو کی پیدا وار کو جلا کرراکھ کردیگا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی طرف سے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker