علاقائی

لاہور:بلوچستان پرامریکی قراردادپرحکومت کوسخت ردعمل کرتے ہوئے ، تعلقات ختم کردینے چاہیے:ایم اے تبسم

لاہور ﴿ایم اے تبسم ﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ بلوچستان پرامریکی قراردادپرحکومت کوسخت ردعمل کرتے ہوئے اس سے ہرطرح کے تعلقات ختم کردینے چاہیے امریکہ سے تعلقات نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہارایم اے تبسم نے امریکی کانگریس کی طرف سے بلوچستان کے حوالے سے پیش ہونے والی قراردادکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عراق،افغانستان میں اپنے مقاصدکے حصول میں ناکامی کے بعدامریکہ کے اندربے چینی ہوچکی ہے اورروس کی طرح اس کے بھی ٹکڑے ہوجانے کاقوی امکان پیداہوچکاہے اوراس بات سے اپنے عوام کی نظریں ہٹانے کیلئے وہ کبھی اسامہ کی ہلاکت والاڈرامہ رچاتاہے اورکبھی پاکستان کے معاملات پرمداخلت کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی قراردادپرحکومت کومنہ توڑجواب دیناچاہیے۔ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمران اپنے بینک اکائونٹس بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سبزباغ دکھانے والے مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے،عوام اب باشعورہوچکی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ کون ان کا خیر خواہ ہے اور کون ان کودھوکہ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker