پاکستان

لاہور: شالیمارٹرین کے اوقات کار، ریلوے اور نجی شعبے میں مذاکرات کامیاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  شالیمار ٹرین کے اوقات کار پر ریلوے انتظامیہ اور نجی شعبے میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ٹرین صبح 6بجے روانہ ہو کر اسی رات 12بجے منزل پر پہنچے گی۔نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلوے غلام احمد بلور 24 فروری کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر کریں گے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز 25 فروری سے کرے گی۔ نجی کمپنی کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریلوے انتظامیہ شالیمار ٹرین کو رات سوا ایک بجے منزل پر پہنچانا چاہتی تھی جبکہ نجی شعبہ اسے رات بارہ بجے منزل پر پہنچانے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت دباؤ کے ذریعے من پسند فیصلہ حاصل کرنا چاہتی ہے : سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker