علاقائی

لاہور: دریائے راوی پر لگا عارضی بند ٹوٹ گیا،22مزدوروں کو بچا لیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور میں دریائے راوی پر عارضی بند ٹوٹنے سے دریا پرلگی مشینری پانی میں بہہ گئی۔ جب کہ مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔ دریائے روای پر گلشن راوی کے قریب پانچ نمبر ٹی پر مزدوروں کے ٹرالیوں میں ریت بھرنے کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے سے چار ٹرک ، آٹھ ٹرالیاں اوردو کرینیں پانی میں ڈوب گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے کام کرنے والے بائیس مزدوروں کوبچالیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے  اور واسا کا عملہ متاثرہ جگہ سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کالانگ مارچ ،جے یو آئی( نورانی)کے وفد سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker