علاقائی

لاہور:شہرام سرورلاہور ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہرام سرور صدر کے عہدے پر کامیاب۔ ان امیدوار کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتحابات میں صدارت کے لیے پروفیشنل گروپ حامد خان کے امیدوار اسلم بٹر، میاں اسرار اور عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ شہرام سرور چودھری، مسلم لیگ ن اور امیر عالم خان کے نامزد شفقت چوہان اور دو آزاد امیدوار شریف چوہان اور معظم اقبال گل آمنے سامنے تھے۔ نائب صدر اور سیکرٹری کی نشست کے لیے دو، دو امیدوار جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے آٹھ امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے۔ انتحابات میں کل ووٹرز کی تعداد پندرہ ہزار چھ سو بیاسی ہیں جن میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد آٹھ سو باسٹھ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے پولنگ کے لیے 9 بوتھ بنائے گئے تھے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ کی شرط عائد کی گئی تھی جسے پنجاب بار کونسل نے کالعدم قرار دیدیا ہے۔ پولنگ صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ تاہم غیر سرکاری نتائج، شہرام سرور صدر کے عہدے پر کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ڈی سی او،ڈی پی اوکا پرائیویٹ ہسپتال میں آگ لگنے کے واقع پر امدادی کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker