کھیل

لاہور:آسٹریلین کرکٹر ڈیو واٹمور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ بن گئے

لاہور: سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیو واٹمور نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا عہدہ سھنبال لیا ہے ۔ ان کے معاہدے کی مدت  دوسال ہوگی ۔ سولہ مارچ انیس سو چھیالیس میں کولمبو میں پیدا ہونے والے ڈیوو وٹمورنے آسٹریلیا کی جانب سےاپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز۔ انیس سواناسی میں پاکستان کے خلاف۔۔ میلبورن میں کھیلے گئے ٹیسٹ سے کیا۔۔۔ یہ وہی ٹیسٹ ہے ۔ جس میں سرفرازنوازکی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے اکہتررنز سے کامیابی ہوئی ۔ سرفرازنواز نے اس ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں  چھیاسی رنز دے کر نو آسٹریلین بلے بازوں کو پویلین بھیج کرپاکستان کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کیا تھا ۔۔ ڈیو واٹ مورنے ۔۔ آسٹریلیا کی جانب سے سات ٹیسٹ میں بائیس اعشاریہ پانچ تین کی اوسط سے دوسو تیرانوے رنز اسکور کیے۔ ان کا بہترین اسکور ستتر رہا ۔ انہوں نے اپنے واحد ایک روزہ میچ میں صرف دو رنز اسکور کیے ۔ بحیثیت کوچ ڈیوو واٹمورکی وجہ شہرت سری لنکا کو انیس سو چھیانوے میں ورلڈ کپ جیتوانا ہے ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی فرائض انجام دیئے؛ تاہم ان کی زیرنگرانی بنگلہ دیشی ٹیم ۔۔ کوئی نمایاں کارنامہ انجام دینے میں ناکام رہی ۔ ڈیو واٹمور سے پہلے جنوبی افریقا کے رچرڈ پائی پس جنوبی افریقا کے باب وولمر اور آسٹریلیا کے جیف لاسن بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا، نجم سیٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker