پاکستان

لاہور: ماروی میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا

لاہور(بیورو چیف) ماروی میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے رائے ونڈ میں نواز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ماروی میمن نے کہا کہ تین سال بعدسمجھااسٹیبلشمنٹ کی جماعت میں رہ کرسیاست نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ کو سنجیدہ پایا،میاں صاحب سے ملاقاتوں کے بعدان سے متعلق شکوک ختم ہوگئے ،ن لیگ کے قائدین سے مل کرمعلوم ہواکہ اُن کے خلاف پراپیگنڈا کیاگیا ، پنجاب گڈ گورننس کی ایک اچھی مثال ہے ۔ماروی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کیپارلیمنٹ کے ماتحت ہونے کی ن لیگ کی پالیسی بہترین ہے۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ماروی کا ذہن اور ہماری سوچ ایک ہے ، یہی انقلابی سوچ ہے ،جمہوریت اورجمہوری روایات کیلئے کبھی اپنی سوچ نہیں بدلی۔نوازشریف نے کہا کہ میں میں ماروی میمن کو خلوص دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کئی سیاستدان گزشتہ دہائی سے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کررہے ہیں،آج پاکستان کوایسی صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کروونا وائرس،پنجاب میں 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker