کھیل

لاہور: 17 کلومیٹر میراتھن ریس پاک آرمی کے عابد نے جیت لی

لاہور(نامہ نگار) پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام ہونے والی 17 کلومیٹر میراتھن ریس پاک آرمی کے عابد نے جیت لی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 58 منٹ سولہ سکینڈ میں طے کیا۔میراتھن ریس پنجاب اسٹیڈیم سے شروع ہوئی تو اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میراتھن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاک آرمی کے ایتھلیٹ، کالجز کے طلبا اور زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ میراتھن ریس پنجاب اسٹیڈیم سے شروع ہوئی۔ریس کے شرکا برکت مارکیٹ ،گارڈن ٹاوٴن، کلمہ چوک، کیمپس پل، کینال روڈ سے ہوتے ہوئے دھرمپورہ سے واپس پنجاب اسٹیڈیم پہنچے۔ میراتھن ریس میں پارک آرمی کے عابد نے پہلی، پاک آرمی کے ہی شیراز نے دوسری اور گورنمنٹ کالج بھلوال کے محمدارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ: کھانےکے وقفے پر کیویز6وکٹوں پر295رنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker