پاکستان

لاہور:نوازشریف پہلے اپنے گناہ کی معافی مانگیں، پھرہم سے مطالبہ کریں، چوہدری شجاعت حسین

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے اپنے گناہ کی معافی مانگیں ، پھرہم سے مطالبہ کریں،نوازشریف یہی گناہ 15 سال پہلے کر چکے ہیں ۔لاہور میں نوازشریف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف کو ایک آمر اسمبلی میں لے کر گیا تھا،نواز شریف پہلے اپنے گناہ کی معافی مانگیں پھر ہم سے مطالبہ کریں،نوازشریف کوباوردی آمرہاتھ پکڑ کر پنجاب اسمبلی لے کر گیاتھا،سیاست میں بہت کچھ ہوتا ہے ، ملکی مفادکیلئے ایک جگہ بیٹھ سکتے ہیں۔چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ اقتدار کیلیے مسلم لیگ(ن)سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ آج ماروی میمن کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر نوازشریف نے کہا تھا کہ اگر چودھری برادران قوم سے معافی مانگ لیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس او مالی مشکلات کا شکار ،فرنس آئل کی فراہمی خطرے میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker