علاقائی

لاہور:گندم پالیسی پر غور کرنے کے لئے کسان بورڈ پاکستان نے گندم کمیٹی کا اجلاس

لاہور﴿ پریس ریلیز ﴾ گندم پالیسی پر غور کرنے کے لئے کسان بورڈ پاکستان نے گندم کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔ گندم کی فصل پکنے کے قریب ہے مگر حکومت نے ابھی تک گندم پالیسی کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ کسان بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گندم کی فصل پکنے کے قریب ہے ، چند دنوں کے بعد سندھ میں کٹائی شروع ہونے والی ہے اور جنوبی پنجاب میں بھی گندم کی فصل جلدی پک جائے گی ، مگر ابھی تک حکومت نے گندم پالیسی کا واضح اعلان نہیں کیا ہے ایسے لگتا ہے کہ اس دفعہ حکمران طبقہ کے تاجروں اور فلور ملوں کو کسانوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی جائے گی اور جس طرح کاٹن ، ہلدی ، آلو ، چاول اور گنے کے کاشت کاروں کو لوٹا گیا اسی طرح گندم کا مصنوعی بحران پیدا کر کے گندم کے کاشت کاروں کو بھی لوٹا جائے ۔ اس تمام صورت حال پر غور کرنے کے لئے اور حکومت کو گندم پالیسی کے بارے کسانوں کے تحفظات سے آ گاہ کرنے لئے کسان بورڈ پاکستان کی﴿ گندم کمیٹی ﴾کا اجلاس آج یعنی 5-3-2012بروز سوموار صبح بارہ بجے لاہور کسان بورڈ پاکستان کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس میں سینئر نائب صدر سرفراز احمد خان، جنرل سیکرٹری کسان بورڈ پاکستان ملک محمد رمضان روہاڑی ،منیر احمد بودلہ ،سعد ا للہ کانجو ، سیکرٹری نشرو اشاعت حاجی محمد رمضان اور دیگر گندم کے کاشتکار اور ماہرین شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈپاکستان کےصدرسردارظفرحسین کااحتجاجی جلوس اوردھرنوں میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker