پاکستان

لاہور:یپلزپارٹی کا مستقبل بھی پرویزمشرف جیسا ہے،ظفر اقبال جھگڑا

لاہور﴿نامہ نگار﴾ مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف ان کی پارٹی کے اندر بغاوتیں ہو رہی ہیں اور پیپلزپارٹی کا مستقبل بھی پرویزمشرف جیسا ہے ‘حکمرانوں نے ستمبر اور اکتوبر میں عام انتخابات کا وعدہ پورا نہ کیا تو ان کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائیں گے ‘تحریک انصا ف کا سونامی خوابوں اور ہوائوں میں ہے اس کا زمین سے کوئی تعلق نہیں، آئندہ انتخابات میں انقلاب کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں کی کشتی ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گی ۔میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں جو حشر ہوا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بغاوت شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ ملک میں کرپشن ، لوٹ مار اور دیگر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے پاس اب حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے یہ فوری طور پر اقتدار چھوڑ کر ملک میں عام انتخابات کا اعلان کریں اور اگر کوئی اور ڈرامے بازی کرنے کی کوشش کی تو ن لیگ ان کے راستے کی دیوار بن جائے گی اور فیصلہ کن تحریک چلائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اس ملک کے ساتھ جو کچھ کیا اس کا بھی وہی مستقبل ہے جو پرویزمشرف کا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں: نیب لاہور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker