علاقائی

لاہور:اسلم گل کے حامیوں کا بابراعوان اور راجا ریاض کیخلاف احتجاج

لاہور(نامہ نگار)  سینیٹ کا الیکشن ہارنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کے حامیوں نے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں بابر اعوان اور راجا ریاض کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بابر اعوان اور راجا ریاض کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوگئی۔ انہوں نے بابر اعوان اور راجا ریاض کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھاکہ بابر اعوان اور راجا ریاض نے جان بوجھ کر ایک پارٹی کارکن کو شکست دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صدر آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دونوں رہنماوٴں کیخلاف سخت کارروائی کریں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker