علاقائی

لاہور: ادویات سےہلاکتیں، وزیراعلٰی پنجاب نے9 رکنی کمیٹی قائم کردی

لاہور: پاکستانی پنجاب کے وزیراعلٰی میاں محمد شہباز شریف نے پی آئی سی واقعے کی انکوائری کے لیے وزیراعلٰی معائنہ کمیشن کے چیئرمین نجم سعید کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ کمیٹی پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کے بعد قائم کی ہے۔ وزیراعلٰی خود اس تحقیقات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے 2 روز میں رپورٹ وزیراعلٰی کو پیش کرے گی جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!