علاقائی

لاہور: پی پی اراکین نے دوسروں کوووٹ دے کر غداری کی، لطیف کھوسہ

لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ لوٹا لوٹا ہوتا ہے چھوٹا ہو بڑا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ دوسروں کو دے کر غداری کی۔ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سینیٹ انتخابات کی انکوائری کروا رہے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کا کوئی زور نہیں تھا۔ علم نہیں کہ سینیٹ الیکشن میں روپے پیسے کی چمک استعمال ہوئی ہے لیکن کچھ تو ہے جس کی رازداری ہے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو سینیٹ الیکشن میں لوٹا کریسی کا نوٹس لینا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان مسلم لیگ ن کو اکثریت دینے پر اللہ تعالیٰ اور پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں:راؤناصر علی خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker