علاقائی

لاہور:آئندہ الیکشن میں تاجربھائیوں نے خدمت کاموقع دیاتومایوس نہیں کرونگا۔انورشہزادزرگر

لاہور﴿ پریس ریلیز﴾ چیئرمین رحمانی ویلفئیرسوسائٹی﴿رجسٹرڈ﴾ ،اور انجمن تاجران بسم اللہ بازار چونگی امرسدھوکے نائب صدراور آئندہ الیکشن میں صدارت کے متوقع امیدوار حاجی محمدانورشہزادزرگر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اگر تاجربھائیوںنے خدمت کاموقع دیاتوپہلے کی طرح کوئی کسراٹھانہ رکھوں گا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی تاجربھائیوں نے مجھ سے جس محبت کا ثبوت دیا تھا اورمجھے کامیاب کروایا تھا ۔وہ محبت میں آج تک نہیں بھول سکا،انورشہزاد نے مزید کہا کہ سیاست عوام اورملک کی بے لوث خدمت کرنے کانام ہے مگرکچھ مفادپرست سیاستدانوں نے اسے تجارت کاذریعہ بنالیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے تاجر بھائیوں کے لئے ہروقت اپنے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں،اور ہمیشہ کھلے رکھوں گا ،انورشہزاد زرگرنے مزیدکہا کہ کچھ مخالفین خودکوتاجروں کے ہمدرد بن کر تاجربھائیوں کودھوکہ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں،لیکن تاجربھائی باخوبی جانتے ہیں کہ ان کا ہمدردکون ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں امیدکرتا ہوں کہ تاجر بھائی مجھے بطور صدر اپنا ووٹ دیکر کامیاب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول نگر:ڈینگی کاخاتمہ ہمارا مشن ہے، منظرجاویدعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker