علاقائی

لاہور: نوازشریف کی قیادت میں مضبوط پاکستان کےلیے جدوجہد کرتے رہیںگے،ملک خالد فاروق

لاہور﴿ پریس ریلیز ﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے پی پی 159لاہورسے امیدوارملک خالدفاروق کھوکھرنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مضبوط پاکستان خوشحال عوام کیلئے جدوجہدکرتے رہیں گے،وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پانڈوکی میں مسلم لیگی رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدرراؤناصرعلی خان،مقامی رہنما مرزانصیربیگ،مشتاق گجر،ڈاکٹراقبال گجر،صغیرپاہٹ،اور ملک رضا کھوکھربھی موجود تھے،ملک خالدفاروق کھوکھرنے کہا کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے مسلم لیگ﴿ن﴾کاکردارفراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کاجوپہیہ رواں دواں ہے ،وہ مسلم لیگ ن کے قائدین اورکارکنوں کی جدوجہداورقربانیوں کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والادورمسلم لیگ ن کاہے جس کے آنے سے نئے خوشحال پاکستان کاآغازہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اگر پارٹی قائدین نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے،ملک خالدفاروق کھوکھرنے مزیدکہا کہ پارٹی ورکر ہی مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں،اور میاں نوازشریف ،شہبازشریف نے پارٹی کارکنوں کوہمیشہ فوقیت دی ہے،انہوں نے کہا کہ انشائ اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتیں،سرکل پولیس خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker