علاقائی

لاہور:کسان بورڈ پاکستان دیہی خواتین کے حقوق کیلیے جدوجہد کر نے والی سب سے بڑی این جی او ہے،سردار ظفر حسین

لاہور﴿ پریس ریلیز ﴾ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے ضلع قصور سے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کی قیادت میں آئی محنت کش خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کر تے کہا کہ دیہاتوں میں خواتین کاشتکاری میں اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر تی ہیں ۔جانوروں کیلیے چارہ کاٹنا،دودھ دھونا،فصلوں کی کاشت کرنا،فصلیں کاٹنا،اور اپنے مردوں کے شانہ بشانہ زراعت میں انکا ہاتھ بٹانا شامل ہے۔ان کے علاوہ دیہی علاقوں میں غریب گھرانوں کی کروڑوں خواتین کھیتوں میں محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتی ہیں ۔دیہاتوں میں خواتین مزدوروں کو مردوں سے آدھی اجرت دی جاتی ہے اور ان سے سولہ سولہ گھنٹے کام لیا جاتا ہے ۔خواتین کے حقوْ ق کیلیے کام کر نے والی پوش علاقوں کی پوش خواتین کی نام نہاد تنظیمیوں نے کبھی بھی ملک کے ستر فی صد دیہی علاقوں کی خواتین کے بارے کچھ نہیں کہا ۔یہ نام نہاد تنظیمیں بیرونی ممالک اور اپنے ملک کے خزانے سے فنڈ لیتی ہیں ،اورائیر کنڈیشنڈ ہوٹلوں میں چند ماڈرن خواتین کو اکھٹاکر کے انکے حقوق کیلیے جدوجہید کر نے کا ڈرامہ رچا کر اربوں روپے ہڑپ کر جاتی ہیں مگر ان نام نہاد تنظیموں نے کبھی بھی ستر فی صددیہی علاقے کی خواتین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی۔کسان بورڈ پاکستان جہاں ملک کی ستر فیصد زرعی آبادی کے حقوق کیلیے جدوجہد کرتا ہے وہاں کسان بورڈ کے منشور میں دیہی آبادی میں کام کرنے والے کھیت مزدور ،محنت کش دیہی خواتین کے حقوق ،اور کاشتکاروں کیلیے آلات کشاورزی تیار کرنے والے اور دیگر کام کرنے والے دستکار اور ہنرمند ﴿لوہار،ترکھان،حجام،موچی،کمہار﴾وغیرہ کے حقوق کیلیے جدو جہد کرنا سب شامل ہے ۔حقیقی معنوں میں کسان بورڈ دیہی خواتین کے حقوق کیلیے جدوجہد کر نے والی سب سے بڑی این جی او ہے اور خواتین کو اس میں شامل ہوکر اپنے اور اپنے مردوں کے حقوق کیلیے جدوجہد کرنا چاہیے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیہی محنت کش خواتین کو محنت کش مردوں کے برابر مزدوری دی جائے اور ان سے بھی مردوں کی طرح آٹھ گھنٹے کام لیا جائے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دیہی محنت کش خواتین کے حقوق کیلیے قانون سازی کرے ۔انہوں کوخواتین کی عالی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دیہی محنت کش خواتین کے حقیقی مسائیل کی طرف بھی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: اے سی دیپالپور کاجعلی بوتلیں بنانیوالوں،ناقص گوشت اور تجاوزات کے خلاف آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker