پاکستان

لاہور: مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ضیا میں لیگی اتحاد کے لیے اہم پیش رفت

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی جس میں تمام مسلم لیگوں کے اتحاد پر زور دیا گیا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ضیاء اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام مسلم لیگوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق اس حوالے سے پہلے بھی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ مسلم لیگوں کے اتحاد کے حوالے سے ن لیگ کے مسلم لیگ ہم خیال سے بھی رابطےہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker