علاقائی

لاہور:ساڑھے پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی روکنے کیخلاف حکم امتناعی

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے گیس لوڈمینجمنٹ پالیسی کے تحت پنجاب کے ساڑھے پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔عدالت نے یہ حکم سی این جی اسٹیشنز کے مالکان محمد حسین وغیرہ کی درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم، اوگرا اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو نوٹس بھی جاری کر دئیے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ گیس لوڈمینجمنٹ پالیسی آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، اس پالیسی کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہے ہیں بلکہ عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے، عدالت اس ا مر کا نوٹس لے اور گیس کی بندش کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:گاڑی چلانے سے پہلے اس بات کا یقین کرلیں کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہواکا پریشر پوراہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker