علاقائی

لاہور:پی آئی اے ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی کامیابی

لاھور(نامہ نگار)  پی آئی اے ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی نے لاہورمیں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پی آئی اے ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم کے لئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر پولنگ ہوئی۔ ریفرنڈم میں ائیرلیگ ، پیپلزیونٹی ، پیاسی اور یونائیٹڈ گروپ نے حصہ لیا۔ لاہورائیرپورٹ پر صبح نوبجے سے شروع ہونی والی پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔ اور ساڑھے بارہ سو ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز یونٹی نے چھے سو ترانوے ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ایئر لیگ تین سو ستائیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ یونائیٹڈ کو چورانوے جبکہ جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ پیاسی کو محض ایک ووٹ ملا۔ جیت کی خوشی میں پیپلز یونٹی کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس سے پہلے پولنگ کے دوران ایئرلیگ اور پیپلزیونٹی کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ۔اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بلند کئے جاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد :محکمہ لائیو سٹاک کا چھا پہ تیس من مضر صحت گوشت برآمد ایک ملز م گرفتار 5 فرار مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker