پاکستان

لاہور:ایف آئی اے، پنجاب پولیس کے ساتھ ادویات کے معاملے کی تحقیق کرےگی۔ ملک

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لاہورمیں سو سے زائد ہلاکتيں معمولی بات نہيں ہے ۔۔ ایف آئی اے کو پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کے بعد رحمن ملک کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری ادویات کے استعمال سے جاں بحق افراد کاپوسٹ مارٹم کیاجائے گا جبکہ ہلاکتوں کے ذمہ داراروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ینی بنائیں کہ میڈیکل اسٹورصرف مستند افراد ہی چلائے۔ لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہ گئی ہیں جبکہ درجنوں متاثر افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ مختلف اعدادوں شمار کے مطابق 46 ہزارافراد نے ان غیرمعیاری ادویات کی خریداری کی تھی جن سے واپس لینے کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خون کا عطيہ کرنے والوں کا عالمی دن آج منايا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker