علاقائی

lلاہور: یونس حبیب کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ،اور اسکے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے :راؤ ناصرعلی خان میئو

لاہور﴿پریس ریلز﴾ مہران بنک کے سابق صدر یونس حبیب کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ،اور اسکے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ، ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئونے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کوکھوکھلا کردیا جس سے ملک میں بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اورلوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ، مسائل سے نجات کیلئے ملک سے لوٹ کھسوٹ اورکرپشن کی سیاست کی بیج کنی کرناضروری ہے، رائوناصرعلی خان میئونے کہا کہ مسلم لیگ﴿ن﴾ ملک میں جمہوریت کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کی علامت ہے ملک پر قابض چوروں اور لٹیروں کی کوشش ہے کہ انکی شناخت نہ کی جائے ،جس کی خاطر قوم کو دوسرے مسائل میں ہی الجھایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مہران سکینڈل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملوث کرکے معاملے کو مزید الجھایا جارہا ہے ، ،پیپلز پارٹی کی حکومت زرداری اور اسکے ٹولے کی کرپشن و لوٹ مار سے عوام کی توجہ ہٹانے اور اسے چھپانے کیلئے مہران بنک جیسے سکینڈل کھول رہی ہے ،صرف مسلم لیگ﴿ن﴾ کے قائدین میں ہی جرات اور ایمانداری ہے کہ وہ کسی قسم کے دبائو اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک وقوم کے مفادمیں فیصلہ کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں موت بانٹنے والی سات فیکٹریوں پر چھاپے، متعدد سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker