پاکستان

الیکشن کی تاریخ بڑھائی گئی تو انتخابات سے پہلے انقلاب آئیگا، منورحسن

لاہور (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ حکمران عام انتخابات ایک سال آگے لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، الیکشن کی تاریخ بڑھائی گئی تو انتخاب سے پہلے انقلاب آئے گا۔ منصورہ لاہورمیں ماہانہ تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ 2008ء کے انتخابات میں برسر اقتدار آنے والوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، حکومت نے ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی ہے ، اس سلسلے میں رسمی احتجاج منافقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، سیاسی اور دینی جماعتوں کا ایک دوسرے سے مسلسل رابطہ ہے، انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا کھانا کھانے سے انکار، اخراجات متاثرین پر خرچ کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker