علاقائی

جاوید ہاشمی نے مہران بینک سکینڈل میں خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے مہران بینک سکینڈل میں خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا،، ان کا کہنا ہے کہ وہ واحد سیاستدان ہیں جو نیب سے بری ہوئے۔ اور مہران کیس پر صرف انہوں نے اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مہران بینک سکینڈل میں اسلم بیگ کا کردار سب سے گھناؤنا ہے، نواز شریف سمیت تمام سیاستدانوں کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنا چاہیئے۔ سپریم کورٹ سب سے پہلے مہران بینک سکینڈل کی تحقیقات کرے، چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ دو جوکروں نے بڑے بڑے لوگوں کو اپنی انگلیوں پر نچایا ہے اور سیاستدانوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا،، یوسف ایڈووکیٹ کے بقول اس نے الطاف حسین کو سولہ کروڑ روپے اور چالیس گاڑیاں دیں، لیکن وہ کراچی میں رہتا ہے شائد اسی لئے اپنے بیان سے مکر گیا ہے جبکہ یونس حبیب نے صدر زرداری کے خلاف ڈیوٹی فری شاپس سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کی تھی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ مشرف دور میں سب بھاگ گئے ، وہ اکیلے جنگ لڑ رہے تھے، لیکن اب ان کے ہاتھ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے گریبان تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker